Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، منگل، 16 ستمبر 2025

کِتابِ مُقادّس

سو وہ بَیلوں کو چھوڑ کر ایلیّاہؔ کے پِیچھے دَوڑا اور کہنے لگا مُجھے اپنے باپ اور اپنی ماں کو چُوم لینے دے پِھر مَیں تیرے پِیچھے ہو لُوں گا۔ اُس نے اُس سے کہا کہ لَوٹ جا۔ مَیں نے تُجھ سے کیا کِیا ہے؟

١۔سلاطین 19‏:20

جب وہ راہ میں چلے جاتے تھے تو کِسی نے یِسُوعؔ سے کہا جہاں کہِیں تُو جائے مَیں تیرے پِیچھے چلُوں گا۔

لوقا 9‏:57

١۔سلاطین 19 (کِتابِ مُقادّس)

17 اور اَیسا ہو گا کہ جو حزاؔئیل کی تلوار سے بچ جائے گا اُسے یاہُو قتل کرے گا اور جو یاہُو کی تلوار سے بچ رہے گا اُسے الِیشع قتل کر ڈالے گا۔
18 تَو بھی مَیں اِسرائیلؔ میں سات ہزار اپنے لِئے رکھ چھوڑُوں گا یعنی وہ سب گُھٹنے جو بعل کے آگے نہیں جُھکے اور ہر ایک مُنہ جِس نے اُسے نہیں چُوما۔
19 سو وہ وہاں سے روانہ ہُؤا اور سافط کا بیٹا الِیشع اُسے مِلا جو بارہ جوڑی بَیل اپنے آگے لِئے ہُوئے جوت رہا تھا اور وہ خُود بارھوِیں کے ساتھ تھا اور ایلیّاہؔ اُس کے برابر سے گُذرا اور اپنی چادر اُس پر ڈال دی۔
20 سو وہ بَیلوں کو چھوڑ کر ایلیّاہؔ کے پِیچھے دَوڑا اور کہنے لگا مُجھے اپنے باپ اور اپنی ماں کو چُوم لینے دے پِھر مَیں تیرے پِیچھے ہو لُوں گا۔
اُس نے اُس سے کہا کہ لَوٹ جا۔ مَیں نے تُجھ سے کیا کِیا ہے؟
21 تب وہ اُس کے پِیچھے سے لَوٹ گیا اور اُس نے اُس جوڑی بَیل کو لے کر ذبح کِیا اور اُن ہی بَیلوں کے سامان سے اُن کا گوشت اُبالا اور لوگوں کو دِیا اور اُنہوں نے کھایا۔ تب وہ اُٹھا اور ایلیّاہؔ کے پِیچھے روانہ ہُؤا اور اُس کی خِدمت کرنے لگا۔

Read more...(to top)

لوقا 9 (کِتابِ مُقادّس)

54 یہ دیکھ کر اُس کے شاگِرد یعقُوبؔ اور یُوحنّا نے کہا اَے خُداوند کیا تُو چاہتا ہے کہ ہم حُکم دیں کہ آسمان سے آگ نازِل ہو کر اُنہیں بھسم کر دے [جَیسا ایلیّاؔہ نے کِیا]؟
55 مگر اُس نے پِھر کر اُنہیں جِھڑکا [اور کہا تُم نہیں جانتے کہ تُم کَیسی رُوح کے ہو۔
56 کیونکہ اِبنِ آدمؔ لوگوں کی جان برباد کرنے نہیں بلکہ بچانے آیا] پِھر وہ کِسی اَور گاؤں میں چلے گئے۔
57 جب وہ راہ میں چلے جاتے تھے تو کِسی نے اُس سے کہا جہاں کہِیں تُو جائے مَیں تیرے پِیچھے چلُوں گا۔
58 یِسُوعؔ نے اُس سے کہا کہ لومڑِیوں کے بھٹ ہوتے ہیں اور ہوا کے پرِندوں کے گھونسلے مگر اِبنِ آدمؔ کے لِئے سر دھرنے کی بھی جگہ نہیں۔
59 پِھر اُس نے دُوسرے سے کہا میرے پِیچھے چل۔
اُس نے کہا اَے خُداوند! مُجھے اِجازت دے کہ پہلے جا کر اپنے باپ کو دفن کرُوں۔
60 اُس نے اُس سے کہا کہ مُردوں کو اپنے مُردے دفن کرنے دے لیکن تُو جا کر خُدا کی بادشاہی کی خبر پَھیلا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Elisha left the oxen and ran after Elijah and said, Let me kiss my father and my mother, and then I will follow you.

1 Kings 19:20

As they were going along the road, someone said to Jesus, I will follow you wherever you go.

Luke 9:57

١۔سلاطین 19 (English Standard Version)

17 And the one who escapes from the sword of Hazael shall Jehu put to death, and the one who escapes from the sword of Jehu shall Elisha put to death.
18 Yet I will leave seven thousand in Israel, all the knees that have not bowed to Baal, and every mouth that has not kissed him.”
19 So he departed from there and found Elisha the son of Shaphat, who was plowing with twelve yoke of oxen in front of him, and he was with the twelfth. Elijah passed by him and cast his cloak upon him.
20 And he left the oxen and ran after Elijah and said, “Let me kiss my father and my mother, and then I will follow you.” And he said to him, “Go back again, for what have I done to you?”
21 And he returned from following him and took the yoke of oxen and sacrificed them and boiled their flesh with the yokes of the oxen and gave it to the people, and they ate. Then he arose and went after Elijah and assisted him.

Read more...(to top)

لوقا 9 (English Standard Version)

54 And when his disciples James and John saw it, they said, “Lord, do you want us to tell fire to come down from heaven and consume them?”
55 But he turned and rebuked them.
56 And they went on to another village.
57 As they were going along the road, someone said to him, “I will follow you wherever you go.”
58 And Jesus said to him,
“Foxes have holes, and birds of the air have nests, but the Son of Man has nowhere to lay his head.”
59 To another he said,
“Follow me.”
But he said, “Lord, let me first go and bury my father.”
60 And Jesus said to him,
“Leave the dead to bury their own dead. But as for you, go and proclaim the kingdom of God.”

Read more...(to top)